پاکستان سمیت دنیا بھر میں 14مارچ کو دریاؤں سے آگاہی کا دن منایا جائیگا

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں 14مارچ  کو دریاؤں سے آگاہی کا دن منایا جائیگا

مکوآنہ(این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں 14 مارچ کو دریاؤں سے متعلق آگاہی کا دن منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد زیر سمندر آبی حیات کو بچانے اور ماحولیات کو آلودگی سے بچانے کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔

 دریاؤں کے عالمی دن کے موقع پر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیاجائے گاجس میں مقررین دریاؤں کے پانی اور آبی حیات کو محفوظ بنانے کیلئے آگاہی فراہم کریں گے اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو اس بات کی ترغیب دینا ہے کہ وہ اپنے سمندروں، دریاؤں پر ماحولیاتی آلودگی کا خاص خیال رکھیں ،دریاؤں کے عالمی دن پر ہر سال دریا میں میٹھے پانی کو ڈال کر عالمی سطح پر یکجہتی کیلئے یہ دن منایا جا تا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں