مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سعودی عرب کی بیک ڈور ڈپلومیسی تیز

 مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے  سعودی عرب کی بیک ڈور ڈپلومیسی تیز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سعودی عرب نے بیک ڈور ڈپلومیسی تیز کردی۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران سے براہ راست رابطے کئے ،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یورپی ممالک کو بھی اعتماد میں لیا اورجنگ روکنے کیلئے کردارادا کرنے پر زور دیا۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد اوربرطانوی وزیراعظم کیئرسٹارمر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی،دونوں رہنماؤں نے ایران جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ٹیلی فونک بات چیت کی،قبرص کے صدر نے بھی سعودی ولی عہد کو فون کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں