کم از کم صدقہ فطر 300روپے فی کس مقرر

کم از کم صدقہ فطر 300روپے  فی کس مقرر

لاہور (اے پی پی)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کیلئے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے ۔

علامہ ڈاکٹرمحمد راغب حسین نعیمی کے مطابق رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس ادا کیا جائے ،گندم کا آٹا 300،جو کے حساب سے 1100 روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کیاجائے۔اسی طرح کھجور کے حساب 1600 روپے ،کشمش کے حساب سے 3800 روپے ،منقی کے حساب سے 5400روپے جبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے 200روپے صدقہ وفدیہ صوم ادا کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں