پشاور ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن معطل،عمرہ زائرین جدہ میں خوار

پشاور ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن معطل،عمرہ زائرین جدہ میں خوار

بیشتر ایئر لائنز کی جدہ تا پشاور پروازوں کی 15مارچ تک منسوخی کی اطلاعات پاکستان حکومت نوٹس لے ، زائرین:صورتحال ہماری پیداکردہ نہیں، ایئرلائنز

 خیبر (نمائندہ دنیا )پشاور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے ہزاروں عمرہ زائرین ودیگر مسافر خوار ہوگئے ، وطن واپس آنے والے گزشتہ 9روز سے سعودی عرب کے جدہ ایئرپورٹ پرپریشان بیٹھے ہیں جبکہ متعلقہ ایئر لائن انہیں کسی قسم کی سہولت یا رہائش دینے سے انکاری ہے ۔بیشتر ایئر لائنز کی جدہ سے پشاور کی تمام پروازیں یکم سے 15 مارچ تک منسوخی کی اطلاعات ہیں ۔ عمرہ زائرین نے پاکستان حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ،متاثرین کے مطابق متبادل فلائٹ ٹکٹ میں ایک لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے ۔اس حوالے سے مختلف ایئرلائنز کا مؤقف ہے کہ یہ صورتحال ہماری پیدا کردہ نہیں اور نہ ہی اس کے ہم ذمہ دار ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں