ٹریفک جرمانوں سے دلبرداشتہ رکشہ ڈرائیور احتجاجاً بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا
قصور(خبرنگار)شہر میں پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کی مبینہ سختی اور بھاری جرمانوں کے خلاف احتجاج میں ایک رکشہ ڈرائیور نے کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص کے رہائشی محمد سلیمکا رکشہ پیرا فورس نے 5 روز تک ضبط رکھا جس پر ا سے 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ رکشہ چھڑانے کے بعد سٹیل باغ چوک پر سب انسپکٹر ٹریفک نے مزید 2 ہزار روپے کا چالان کر دیا۔دلبرداشتہ ہوکر محمد سلیم نے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کی، تاہم مقامی لوگوں نے بڑی مشکل سے اسے اتار کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈی پی او قصور اور ڈپٹی کمشنر قصور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔