بلاول بھٹو سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی مولا بخش چانڈیو و دیگر کی ملاقاتیں
کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مولا بخش چانڈیو نے عمیر چانڈیو اور امتیاز چانڈیو کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر حیدرآباد کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
بلاول بھٹو سے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنے حلقہ انتخاب میں عوامی مسائل اور ان کے حل پر بریفنگ دی۔پی پی چیئرمین سے سندھ ڈولپمنٹ آرگنائزیشن کے سی ای او نعیم خان نے یاسر انوار کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور لاڑکانہ میں اپنی فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی علی جان مزاری اور رکن سندھ اسمبلی عبدالرؤف کھوسو نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور کشمور کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔