سی ٹی ڈی کیلئے جدید ایم فور رائفل بھی خریدنے کا فیصلہ

سی ٹی ڈی کیلئے جدید ایم فور رائفل بھی خریدنے کا فیصلہ

40 کروڑ روپے مالیتی 300 جدید رائفلیں امریکا سے خریدی جائیں گی جدید رائفل سے اہلکار اندھیرے میں بھی اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکیں گے

لاہور (مد ثر حسین سے )پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)کیلئے جدید ایم فور رائفل بھی خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔40 کروڑروپے مالیت کی 300جدید رائفلیں خریدی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )کو جدید اسلحہ سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس تناظر میں 300جدید ایم فور رائفلیں خریدی جائیں گی، 40 کروڑ روپے مالیتی یہ جدید رائفلیں امریکا سے خریدی جائیں گی۔ پنجاب پولیس کی لاجسٹک برانچ اس جدید اسلحہ کی خریداری کریگی اور اسے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو دیا جائے گا۔ جدید ایم فور رائفل میں لگی نائٹ وژن ڈیوائس سے اہلکار رات کے اندھیرے میں بھی اپنے ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکیں گے ۔ واضح رہے اس سے قبل سی سی ڈی کو جدید ڈرون بھی دئیے جا چکے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں