پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت سے جواب طلب

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ   وفاقی حکومت سے جواب طلب

لاہور (عدالتی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے 25مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اتنی زیادہ نہیں بڑھیں، اس کے باوجود حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہے ، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں