مغربی علاقوں میں کالی بارش کا امکان نہیں :محکمہ موسمیات
اسلام آباد ،لاہور(اے پی پی،این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی علاقوں میں کالی بارش کا امکان نہیں تاہم ایران میں تیل کی تنصیبات پر خوفناک بمباری کے بعدوہاں ا ٓسمان سے سیاہ پانی کی بارش کے بعد پڑوسی ممالک میں بھی اس کے اثرات کے خدشات پیدا ہو گئے۔
مغرب سے آنے والی ہواؤں میں آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتے ہیں اور مذکورہ علاقوں کا فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔