ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے

 ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں  فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھ گئے

اسلام آباد،لاہور (اپنے رپورٹر سے ،نیوزایجنسیاں ) لاہور،اسلام آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان اسلام گزشتہ روز نماز عصر سے اعتکاف میں بیٹھ گئے ۔

 ترجمان محکمہ اوقاف کے مطابق رواں سال بھی مساجد میں انفرادی اعتکاف کے ساتھ مختلف دینی جماعتوں اور اداروں کی جانب سے اجتماعی اعتکاف کے انتظامات بھی کئے گئے ، تا ہم داتا دربار مسجد میں تقریباً 1600افراد ،تاریخی بادشاہی مسجد میں 800جبکہ جامع مسجد القادسیہ چوبر جی، جامعہ نعیمیہ، جامعہ اشرفیہ، جامع مسجد شہدا سمیت دیگر مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف بیٹھ گئے ۔ داتا دربار میں معتکفین کے قیام و طعام کے اخراجات محکمہ اوقاف برداشت کرے گا۔ اس دوران معتکفین ہزار راتوں سے افضل رات لیلۃ القدر تلاش کریں گے اور عید الفطر کا چاند نظر آنے پر اعتکاف سے اٹھیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں