موٹر سائیکلوں،رکشوں کے چالان 31مارچ تک بند
تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ریلیف،ٹریفک پولیس کا گاڑیوں پر گشت کم
لاہور (کرائم رپورٹر )موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیور وں کے لیے خوشخبری ،جنگی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے پٹرول بحران کی وجہ سے موٹر سائیکل سواروں،ر کشہ ڈرائیور وں اور لوڈر کشوں کے چالان 31 مارچ تک بند کر نے کا اعلان کیا گیا ہے ، سی ٹی او لا ہور اطہر وحید نے تمام ٹریفک وارڈنز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ آج سے چالان نہیں کئے جائیں گے ،بتایا گیا ہے کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث موٹرسائیکل سواروں اور رکشے سواروں کو ریلیف دیا گیا ہے ۔