اسحاق ڈار کا چین،سعودی عرب،بحرین کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسحاق ڈار کا چین،سعودی عرب،بحرین  کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(وقائع نگار)نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے چین، سعودی عرب،بحرین کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مشرق وسطیٰ اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

 چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے خطے میں کشیدگی میں کمی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی تعمیری کوششوں کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کی حمایت اور خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مسلسل ہم آہنگی اور سفارتی مشغولیت کی اہمیت پر زور دیا۔بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے بحرین میں حالیہ حملوں اور دیگر واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔مزید برآں اسحاق ڈار نے حکومت کی کفایت شعاری مہم کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کے اخراجات میں کمی کیلئے تجاویز طلب کر لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں