وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کے بجٹ میں 20فیصد کٹوتی

 وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کے بجٹ میں 20فیصد کٹوتی

وزرا ،ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد سرکاری پٹرول کوٹے میں 50 فیصد کمی، 60 فیصد سرکاری گاڑ یاں گرائونڈ

اسلام آباد (ایس ایم زمان)وزیراعظم شہباز شریف کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت وفاقی کابینہ ،ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کردی گئی ،وفاقی وزارتوں، ڈویژنزاورمحکموں کے ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ میں 20 فیصد کٹوتی کر دی گئی ، ،وزیراعظم کے احکامات پر فوری طور پر وفاقی وزرا ،ممبران قومی اسمبلی و سینیٹ اور سول سرونٹس کے رواں ماہ و آئندہ ماہ بیرون ملک شیڈول دورے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اقوام متحدہ سمیت لازمی سرکاری اجلاس میں شرکت کے لئے اکانومی کلاس میں سفر ،تھری سٹار ہوٹل میں رہائش کی اجازت ہو گی، سرکاری و عوامی تقریبات میں 200 سے زائد مہمانوں کو مدعو نہیں کیا جا سکے گا اور کھانے میں صرف 'ون ڈش' کی پالیسی پر عمل کرنا ہوگا۔ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کے بجٹ میں 20 فیصد کٹوتی کر دی گئی ہے گی ،وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں میں نئی گاڑیوں سمیت ہر طرز کے سامان و فرنیچر و سامان کی خریداری پر مکمل پابندی ہوگی ،ایندھن کی بچت کے لئے سرکاری گاڑیوں کے پٹرول کوٹے میں 50 فیصد کمی کر دی گئی ،60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو فوری طور پر کھڑا (گراؤنڈ) کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار کی حد بھی کم کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں