9مئی احتجاج کیس:پراسیکیوشن کے مزید 2گواہوں کے بیانات قلمبند
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 9 مئی احتجاج کیس میں پراسیکیوشن کے مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے ۔
عدالت نے آئندہ سماعت میں استغاثہ کے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے وکلاء کو جرح کی ہدایت بھی کی اور کیس کی مزید سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج ہے ۔ ادھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت نے ریاست مخالف ٹویٹس کیس میں پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 25مارچ کو آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔سیمابیہ طاہر کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔