مجرمانہ سرگرمیاں،امریکامیں بھارتی شہری گرفتار،ملک بدری کا حکم

مجرمانہ سرگرمیاں،امریکامیں بھارتی شہری گرفتار،ملک بدری کا حکم

جسکرن سنگھ سے قبل جس پریت سنگھ کو بھی سان ڈیاگو سے گرفتار کیا گیا تھا مختلف ممالک میں سرگرم مجرمانہ نیٹ ورکس چیلنج بنتے جا رہے ہیں ، عالمی ماہرین

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) امریکا میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ایک اور بھارتی شہری جسکرن سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا اور اسکی ملک بدری کے احکامات دے دئیے گئے ہیں ۔ امریکی شہر سان ڈیاگو میں انفورسمنٹ اینڈ ریموول آپریشنز کی ٹیم نے ملزم کو حراست میں لیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار جسکرن سنگھ ایک بھارتی کرمنل ایلین ہے اور اس کے خلاف حتمی طور پر ملک بدری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے ایک روز قبل ایک اور بھارتی شہر ی جس پریت سنگھ کو بھی سان ڈیاگو سے گرفتار کیا گیا تھا جو مبینہ طور پر مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ عالمی ماہرین کے مطابق مختلف ممالک میں سرگرم بھارتی منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس بین الاقوامی سکیورٹی کیلئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں، ایسے واقعات میں بھارتی خفیہ اداروں کی سرپرستی میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی، خصوصا ً سکھ رہنماؤں کے مبینہ قتل جیسے معاملات کے امکانات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اگر ان مجرمانہ نیٹ ورکس کے خلاف مربوط عالمی اقدامات نہ کیے گئے تو مختلف ممالک کو سکیورٹی کے مزید سنگین چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں