شانگلہ:بی آ ئی ایس پی کی رقم تقسیم کے دوران دیوار گر گئی ، خاتون جاں بحق، 6 زخمی
شانگلہ(آن لائن)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کی تقسیم کے دوران دیوار گرنے سے 1 خاتون جاں بحق، 6 زخمی ہو گئیں۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال الپوری منتقل کردیاگیا جہاں 2کی حالت نازک بتائی جار ہی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق کئی خواتین ملبے تلے دب گئیں۔