مریم کیخلاف ریفرنس بند کرنے کا کیس، ڈی جی نیب طلب

 مریم کیخلاف ریفرنس بند کرنے کا کیس، ڈی جی نیب طلب

لاہور(آئی این پی)احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اورمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کیخلاف چودھری شوگر ملز ریفرنس بند کرنے کے کیس میں ڈی جی نیب کو فوری ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب کے ریفرنس بند کرنے کی درخواست پر سماعت کی، مریم نواز کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،عدالت نے تفتیشی کی عدم پیشی اور ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ڈی جی نیب کو طلب کیا۔نیب نے استدعا کی تھی کہ مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چودھری شوگر ملز کیس میں کرپشن کے شواہد نہیں ملے لہذا عدالت مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف شوگر ملز کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں