مینجمنٹ کورس کیلئے 39افسرنامزد ،4کے تربیتی مراکز تبدیل

 مینجمنٹ کورس کیلئے 39افسرنامزد ،4کے تربیتی مراکز تبدیل

نامزدہونیوالوںمیں پولیس ،نیب، اے این ایف ودیگر محکموں کے افسر شامل پولیس افسر زین عاصم، طاہر مصطفی کو لاہور، شعیب مسعود کو کوئٹہ پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد (ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19 میں ترقی کیلئے 46ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے 39 افسران کی نامزدگی اور تربیتی مراکز کی تبدیلی کے احکامات جاری کر دئیے ۔ 4 افسروں کے تربیتی سٹیشنز تبدیل کیے گئے ہیں ۔احکامات کے مطابق آزاد کشمیر کی ڈپٹی ڈائریکٹر امبر عروج مغل اب پشاور کے بجائے اسلام آباد میں تربیت حاصل کریں گی ۔ پولیس سروس کے افسر زین عاصم اور طاہر مصطفیٰ کو لاہور اور محمد شعیب مسعود کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے پانچ افسروں امبر گیلانی، محمد فیصل سلیم، شکیل احمد، ثانیہ صافی، ثوبیہ حسام طور اور پولیس سروس کے ڈاکٹر انعم فریال افضل، آمنہ بیگ، ضیا اللہ، محمد شعیب اور اسما رؤف ، آفس مینجمنٹ گروپ کے عمر سعید خان، صائمہ صالح، اقصیٰ جمال، عبیرہ دلاور اور محمد چنزیب ، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے پانچ افسر فریال حبیب اللہ، اسما واگن، فیضان وحید، علی محمد اسلم، فائق احمد، اے این ایف کے محمد ایوب، اے ایس ایف کے شریف الدین، شاہد رضا اور محمد اللہ خان کے علاوہ جی ایچ کیو کے کاشف احمد اور سجاد حسین ، نیب کے افسر اعجاز علی مہر، ذیشان احمد تبیانی، محمد گل آفریدی، محمد اسد جان اور کاشف رضا ، پختونخوا حکومت کے افسران زاہد عثمان، زمین خان، عبید اللہ، آفتاب احمد خان اور ارم شاہین جبکہ حکومتِ سندھ سے علی محمد پنہور، نائلہ حق اور ذوالفقار علی کمبھر کو تربیت کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔ تمام افسران 30 مارچ سے اپنی تربیت کا آغاز کریں گے ، انہیں 27 مارچ تک متعلقہ شہروں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں