ازبک وفد کی سیکرٹری زراعت سے ملاقات ،تعاون پر اتفاق
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)تاشقند ریجن کے گورنر کی قیادت میں ازبکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور سیکرٹری لائیو سٹاک احمد عزیز تارڑ سے میٹنگ ہوئی۔
وفد کے دورہ کا مقصد باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا تھا۔وفد کے شرکاء سے زرعی اجناس و ڈیری پراڈکٹس بارے گفتگو ہوئی۔ سیکرٹری زراعت نے کہا کہ کل ملکی زرعی پیداوار میں پنجاب کا حصہ 70 فیصد سے زائد ہے ۔