عید سے قبل اور چھٹیوں میں موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری کا امکان
اسلام آباد (آئی این پی)محکمہ موسمیات نے عیدالفطر سے قبل اور عید کی چھٹیوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایک نیا موسمی نظام آئندہ دو روز میں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ، اس نظام کے اثرات سب سے پہلے شمالی اور بالائی علاقوں میں ظاہر ہوں گے جہاں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی توقع ہے ، بعد ازاں یہ سلسلہ بتدریج ملک کے دیگر علاقوں تک بھی پھیل سکتا ہے ۔بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔