کوہستان کرپشن کیس: 6 ملزموں کے اثاثے منجمد کرنے کی توثیق
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کی احتساب عدالت نے کوہستان کرپشن سکینڈل کیس میں نامزد 6 ملزموں اور 2 بے نامی داروں کے اثاثے منجمد کرنے کی توثیق کر دی۔
قبل ازیں احتساب عدالت کے جج نے کیس کی سماعت کی ۔عدالت نے سکینڈل میں نامزد 6 ملزموں محمد ایاز، دوراج خان ، محبوب الرحمن ، طاہر تنویر، ضمیر مراد اور ظہور احمد جبکہ بے نامی دار عاطف اقبال اور یاسر تنویر کے اثاثے منجمد کرنے کی توثیق کر دی۔ سپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ڈی جی نیب نے 24 فروری کو اثاثے منجمد کرنے کے احکامات دئیے تھے ۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کے توثیق کردی۔