پاکستان ،افغانستان اختلافات مذاکرات سے حل کریں:چین

پاکستان ،افغانستان اختلافات مذاکرات سے حل کریں:چین

چینی وزیرخارجہ وانگ یی کی افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلی فونک گفتگو

 بیجنگ (رائٹرز)چین نے زور دیا ہے کہ پاکستان اورافغانستان فوری جنگ بندی کی طرف بڑھیں اور اختلافات مذاکرات اورمشاورت سے حل کریں۔ترجمان چینی  وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور کہا کہ چین کے افغان امورکے خصوصی ایلچی افغانستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کیلئے متحرک ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ طاقت کا مزید استعمال صورتحال کو مزید پیچیدہ اور کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے ، امید ہے پاکستان اورافغانستان تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی سے گریزکریں گے ۔ترجمان کے مطابق چین نے دونوں ممالک پرزوردیاہے کہ وہ جلد دو طرفہ مذاکرات کریں، چین دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے فعال کردار جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے ۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر ایران میں امن کے قیام کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں