وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ کاگاڑیوں کیلئے تیل کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ کاگاڑیوں کیلئے تیل کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ نے گاڑیوں کیلئے تیل کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کفایت شعاری کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ نے گاڑیوں کیلئے تیل میں پچاس فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھر سے کام کرنے والے افسروں کی گاڑیوں کو تیل فراہم نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے جنریٹرز صرف انتہائی ایمرجنسی میں استعمال میں لائے جاسکیں گے ۔وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے پول کی گاڑیوں کا پچاس فیصد استعمال میں لایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں