شمالی چھاؤنی :موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار ڈور پھرنے سے زخمی

شمالی چھاؤنی :موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار ڈور پھرنے سے زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقے میں پولیس اہلکار ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔۔۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکار وہاب موٹر سائیکل پر گھر سے ڈیوٹی پر جارہا تھاکہ راستے میں اس کے گلے اور ہاتھ پر پتنگ کی ڈورپھر گئی  جس کے نتیجہ میں اس کی گردن اور ہاتھ پر زخم آگیا۔ پولیس اہلکار زخمی ہونے کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے پتنگ بازی کرنے والے افراد کی نشاندہی کی کوشش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں