خوشاب:سابق شوہر نے 26 سالہ خاتون کو زندہ جلا دیا
خوشاب(مانیٹرنگ ڈیسک)خوشاب میں سابق شوہر نے 26 سالہ خاتون کوپٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں چمن بتول نامی خاتون زندہ جل کر جاں بحق ہو گئی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بابر عباس اور طاہر عباس کو حراست میں لے کرمقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔دوسری طرف چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خوشاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ دونوں ملزموں سے تفتیش جاری ہے ، خواتین کے خلاف اس نوعیت کے سنگین جرائم کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے ، متاثرہ خاندان کو قانونی اور ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔