کراچی میں زلزلے کے جھٹکے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی خرم آباد، ملیر اور کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 10کلو میٹرزیر زمین تھی ، زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب میں 100 کلو میٹر دور تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔