وفاقی حکومت کا عیدالفطر پر 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا عیدالفطر  پر 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا اور عیدالفطر پر جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کو چھٹی ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالفطر پرجمعہ ،ہفتہ ،اتواراورپیر کو پر 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ رواں سال رمضان کے 30 روزے ہونے کا امکان ہے اور پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ ہفتہ کو ہو سکتی  ہے ۔اس بارے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے عید کے چاند سے متعلق بتایا کہ 19 مارچ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا تاہم 19 مارچ کو عید کا چاند نظر آنا ناممکن ہے ۔ امکان نظر آرہا ہے کہ پہلی شوال یعنی عید 21 مارچ ہفتے کو ہو سکتی ہے ، باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں