پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر 4سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر 4سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

پہلی سپیشل ٹرین آج لاہور سے کراچی ،دوسری کل کوئٹہ سے راولپنڈی روانہ ہو گی

لاہور (کامرس رپورٹر سے ،مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالفطر میں چند روز باقی ،پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کیلئے عیدالفطر کے موقع پر 4 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ترجمان ریلویز کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین آج 16 مارچ کو لاہور سے کراچی روانہ ہو گی جس میں مختلف کلاسز کی بوگیاں شامل ہوں گی جبکہ دوسری عید سپیشل ٹرین کل 17 مارچ کو کوئٹہ سے  راولپنڈی اور تیسری بھی کل 17 مارچ کو ہی کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہو گی ۔دریں اثناء  چوتھی عید سپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہو گی ۔ریلوے حکام کے مطابق عید کے دنوں میں مسافروں کے بڑھتے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ وزیر ریلوے کی ہدایت پر کیا گیا ہے تاکہ شہری با آسانی اپنے آبائی علاقوں تک پہنچ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں