اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامورکی ملاقات ،سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی  ناظم الامورکی ملاقات ،سعودی  وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(وقائع نگار، نیوز ایجنسیاں )نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر سے قائم مقام امریکی ناظم الامور زیکرے ہرکینرائیڈر نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں اور خطے میں جاری پیشرفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مؤثر سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام اور تعمیری تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دریں اثنا اسحاق ڈار کی سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے جاری علاقائی صورتحال میں ہونے والی تازہ پیشرفت اور اس کے وسیع تر مضمرات پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کیلئے سفارتی روابط، مکالمے اور مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں