گریڈ 20ترقی کیلئے تربیتی کورس میں دو افسر وں کی نامزدگی منسوخ
اسلام آباد(ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 میں ترقی کے لیے لازمی تربیتی 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) کے لیے دو افسران کی نامزدگی منسوخ کر دی۔۔۔
کورس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں 19 جنوری 2026 سے 8 مئی 2026 تک جاری ہے۔ احکامات کے مطابق پولیس سروس پاکستان (PSP)سے شبیر احمد سیہڑ ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سندھ اور خیبر پختونخوا کے صوبائی سروس کے گریڈ 19 کے افسر محمد نوازاسسٹنٹ سیکرٹری کلچر و ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی نامزدگی کورس سے واپس لے لی گئی ہے۔