بجٹ سیشن میں پارلیمنٹ ملازمین کیلئے اعزازیہ کی سفارش

 بجٹ سیشن میں پارلیمنٹ ملازمین کیلئے اعزازیہ کی سفارش

وزارت خزانہ نے وزیراعظم کفایت شعاری مہم کے برعکس مراسلہ جاری کردیا

اسلام آباد (ایس ایم زمان )وزیراعظم شہباز شریف کی کفایت شعاری اور بچت پالیسی کے برعکس وزارت خزانہ نے پارلیمانی یقین دہانیوں سے متعلق قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں فرائض انجام دینے والے سرکاری ملازمین کے لیے بجٹ آنراریم (اعزازیہ) کی سفارش کر دی ہے ۔ وزارتِ خزانہ نے وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات کے تناظر میں وفاقی وزارتوں و ڈویژنوں کو مراسلہ بھجوایا ہے ۔ وزارت خزانہ کے مراسلہ کے مطابق وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ملازمین کو معمول کی روایت کے مطابق بجٹ اعزازیہ جاری کر سکتے ہیں جنہوں نے بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات پیش کی تھیں۔ وزارتِ خزانہ کے ریگولیشن ونگ نے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو مطلع کر دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں