یوم پاکستان ، کشمیریوں کا ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

یوم پاکستان ، کشمیریوں کا ایمان، اتحاد اور تنظیم  پر عمل کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)یومِ پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام میں آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ یہ قوم مشکلات کا مقابلہ کرنا خوب جانتی ہے۔۔۔

 یہ دن یاد دلاتا ہے پاکستان صرف ماضی نہیں بلکہ روشن مستقبل کا وعدہ ہے ،شہریوں نے کہا کہ پاکستان محض ایک لفظ نہیں بلکہ قومی عزم، قربانی اور وفاداری کا تجدید عہد ہے ، شہریوں نے قائداعظم کے فرمان ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرتے ہوئے مضبوط اور متحد پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ،پاکستان کی ترقی اور سالمیت کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیاں اور عزم پاکستان سے جذباتی وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں