کراچی میں نمازعید کی امامت کرینگے
کراچی (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن یکم شوال کو صبح 08:30بجے جیفکو گراؤنڈ نزد لنڈی کوتل چورنگی نارتھ ناظم آباد بلاکLمیں عید الفطر کی نماز کی امامت کریں گے۔
حافظ نعیم الرحمن یکم شوال کو ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے تحت عید ملن کی روایتی تقریب میں بھی شریک ہوں گے ۔تقریب 11سے 1بجے دن تک جاری رہے گی جس میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سمیت دیگر رہنما بھی موجود ہوں گے۔