عمرہ اجازت کا فیصلہ کالعدم

عمرہ اجازت کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے شیخ رشیدکو عمرہ اجازت سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل منظور کرلی۔

جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے حکم دیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت عمرہ اجازت کی درخواست کا ازسرنو میرٹ پر جائزہ لے اور فریقین کو سن کر فیصلہ کرے ۔ عدالت نے قرار دیا کہ شیخ رشید احمد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں خارج کی گئی عمرہ درخواست بحال تصور ہوگی اور متعلقہ عدالت اس پر دوبارہ میرٹ کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں