مولانا اسجد محمود کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 رضا کار جاں بحق

مولانا اسجد محمود کے سکواڈ کی گاڑی کو حادثہ، 2 رضا کار جاں بحق

لکی مروت سے ڈیرہ آتے ہوئے وانڈہ یارک کی گاڑی سڑک سے نیچے اترگئی مولانا اسجد اور ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے ،ایک زخمی ،گاڑی کونقصان

ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی)مرکزی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے سکواڈ کی گاڑی سڑک سے نیچے جا گری ، انصار الاسلام کے 2رضا کار جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا ، ڈرائیور محفوظ رہا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کے فرزند و سابق امیدوار قومی اسمبلی لکی مروت مولانا اسجد محمود کے سکواڈ کی گاڑی بار ش کے باعث سی پیک وانڈا یارک کے مقام پر سلپ ہو کر سڑک سے نیچے جا گری ، حادثے کے نتیجے میں انصار الاسلام کے 2رضا کارمولانا قاری احسان اﷲ حقا نی اور مولانا جنید احمدسکنہ لکی مروت جاں بحق ،1شخص زخمی ہوگیا، جبکہ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں