رحیم یار خان،خواتین کی ہلاکت ، ڈپٹی ڈائریکٹرانکم سپورٹ پروگرام معطل
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانحہ چک123پی چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام نے ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں مدعی مقدمہ وضلعی ڈپٹی ڈائریکٹرانکم سپورٹ پروگرام طلحہ بن امان کومعطل کرکے جونیئرآفیسر امام بخش کوضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیدیا۔
دریں اثنا مزید7زخمی خواتین وزیربی بی’ ماہراں بی بی’ اللہ رکھی’ خالدہ بی بی’ زہراں بی بی’ جیون مائی’اوربشیربی بی کوصحت یاب ہو نے پر ہسپتال سے فارغ کردیاگیاجبکہ شدیدزخمی ہونیوالی10خواتین بدستور زیرعلاج ہیں۔