گریڈ 21 کی حمیرااعظم ایڈیشنل سیکرٹری وزارت قانون تعینات
پولیس سروس کے عبدالرب اورحسن جہانگیر کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 21 کی فسر حمیرا اعظم خان کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت قانون و انصاف تعینات کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے تبادلے اور تعیناتی کا اطلاق 21 مارچ سے ہوگا۔علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے دوافسران کی خدمات حکومتِ پنجاب کے حوالے کر دی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق گریڈ 20 کے افسر عبدالرب کو پاکستان ریلوے پولیس اور گریڈ 18 کے افسر حسن جہانگیر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA)سے پنجاب حکومت میں تعینات کیا گیا ہے ۔