پیکاایکٹ:پی ٹی آئی سوشل میڈیاایکٹوسٹ کی ایک مقدمہ میں ضمانت منظور،دوسرے میں مسترد
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی ایک مقدمہ میں ضمانت منظور جبکہ دوسرے میں مسترد کردی۔
جسٹس محمدآصف نے ضمانت کی دو درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا ،عدالت عالیہ نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،حیدر سعید کو اڈیالہ جیل کے باہر سے فروری میں گرفتار کیا گیا تھا،گزشتہ سال کے مقدمہ میں ضمانت منظور ہوئی جبکہ گزشتہ ماہ کے مقدمہ میں ضمانت خارج ہوئی، حیدرسعید کے خلاف ایف آئی اے میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔