بھارت کھیوڑہ نمک کی غلط برانڈنگ کر کے فروخت کرنے لگا
اسلام آباد (اے پی پی)بھارتی تاجر پاکستان کے معروف کھیوڑہ گلابی نمک (ہمالین پنک سالٹ) کو تھائی لینڈ اور عالمی منڈیوں میں منظم انداز میں غلط برانڈنگ کے ساتھ فروخت کر رہے ہیں۔۔۔
حالانکہ یہ پاکستان کے آئی پی او میں پی ایم ڈی سی کے ذریعے جغرافیائی شناخت کے طور پر رجسٹرڈ ہے ۔بھارت نے پاکستان کے کھیوڑہ پنک سالٹ (ہمالین پنک سالٹ) کے بارے میں غلط بیانی کرتے ہوئے اسے تیسرے ممالک کے ذریعے درآمد کر کے انڈین ہمالین سالٹ کے نام سے پیش کیا۔بھارتی درآمد کنندگان پاکستان سے خام نمک کو متحدہ عرب امارات کے راستے کم قیمت (60سے 80 ڈالر فی ٹن) پر حاصل کرتے ہیں، پھر اسے تجارتی نیٹ ورکس کے ذریعے زیادہ قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔