سفری پابندی،رجب بٹ اورندیم نانی والا کی درخواستوں پرحکومت کوجواب کیلئے مہلت
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے ٹک ٹاکر و یوٹیو بر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستوں میں سرکار کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعاپر سماعت ملتوی کردی۔
دوران سماعت وکیل قدیر جنجوعہ نے کہا سفری پابندی کی وجہ سے ویزے ختم ہورہے ہیں،عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیاکہ ان کے ویزے ختم ہو رہے ہیں، جواب جمع کیوں نہیں کرایا،سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عید کے بعد کی تاریخ دے دیں، جواب جمع کرادیں گے ، جس پرعدالت نے سماعت26 مارچ تک ملتوی کردی۔