فروری میں بجلی پیداواراورکھپت تخمینوں سے زیادہ رہی:پاور ڈویژن
اسلام آباد(نامہ نگار)پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق فروری 2026 کے دوران قومی بجلی کا نظام مکمل استحکام اور مؤثر انداز میں چلتا رہا اور توقع سے زیادہ بجلی کی طلب کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا گیا۔
بجلی کی پیداوار اور کھپت دونوں ہی تخمینوں سے زیادہ رہیں۔ بعض پیداواری یونٹس کی عارضی بندش اور پن بجلی کی دستیابی میں معمول کے مطابق کمی جیسے موسمی عوامل نے مجموعی توانائی کے امتزاج کو متاثر کیا۔اس مہینے کے دوران فرنس آئل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی جس سے لاگت میں بہتری آئی۔