عید الفطر :پنجاب اور لاہورہائیکورٹ میں چھٹیوں کا اعلان

 عید الفطر :پنجاب اور لاہورہائیکورٹ  میں چھٹیوں کا اعلان

لاہور،راولپنڈی(نیوزایجنسیاں)پنجاب حکومت اور لاہور ہائیکورٹ نے عید الفطر پر تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 سے 21 مارچ تک عید کی چھٹیاں ہیں جبکہ اتوار اور 23 مارچ کی چھٹی ملا کر 5چھٹیاں ہوں گی۔

پنجاب بھر میں آج سے عید کی چھٹیاں شروع ہوں گی ۔ادھر لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے عید کے موقع پر پنجاب بھر میں عدالتی تعطیلات کی منظوری دیدی ،نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے 21 مارچ (جمعرات تا ہفتہ) عیدالفطر کی چھٹیاں ہونگی، اس دوران لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ، علاقائی بینچوں اور صوبہ بھر کی سول و سیشن عدالتیں مکمل بند رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں