لاہور ہائیکورٹ نے زرعی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے سے روکدیا
لاہور (عدالتی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے گجومتہ میں زرعی زمین پرانڈسٹریل اسٹیٹ بنانے سے روک دیا۔
عدالت نے سیکرٹری انڈسٹری، کمشنر اور ڈی سی لاہور سے جواب طلب کرلیا،درخواست گزار اعظم حسین کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ قانون کے تحت زرعی زمین کو صنعتی مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا، گجومتہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کاقیام قانون کے برعکس کیا جارہاہے ،استدعا ہے کہ عدالت زرعی زمینوں پر انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔