خلیجی جنگ میں مودی کی بدترین سفارتکاری ، بھارتی تعلقات کا پردہ چاک

خلیجی جنگ میں مودی کی بدترین سفارتکاری ، بھارتی تعلقات کا پردہ چاک

عالمی دوستیاں محض دعوئوں تک محدود ،بھارت بطور ریاست اثر و رسوخ سے محروم ہوگیا عوام نے من گھڑت طاقت کی کہانیوں کے برعکس کمزور یوں پر سوال اٹھا دیے :بلوم برگ

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)خلیجی جنگ کے دوران مودی کی بدترین سفارتکاری نے بھارت کے نام نہاد عالمی تعلقات کا پردہ چاک کردیا۔عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق مفاد پرست مودی کی عالمی دوستیاں محض دعوئوں تک محدود ہیں اور دنیا بھر میں بھارت بطور ریاست اثر و رسوخ سے محروم ہوگیا ہے ۔ خلیجی بحران میں روسی تیل کی خریداری کیلئے ٹرمپ کی اجازت اور ایران سے مدد کی التجا نے مودی کی سیاسی ساکھ کمزور کر دی۔ بلومبرگ کے مطابق بھارتی عوام نے مودی کی من گھڑت طاقت کی کہانیوں کے برعکس بحران کے دوران کمزور مذاکرات پر سوال اٹھا دیے۔

خلیجی ممالک میں 9 ملین بھارتیوں میں سے 50 ہزار کی وطن واپسی سے زرمبادلہ اور فلاحی اخراجات متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ چکا ہے ۔ بلومبر گ کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سال میں بھارت کی اسرائیل کیساتھ سٹریٹجک شراکت داری کے بعد ایران کیلئے بھارت محض برا دوست ثابت ہوا ہے ۔ عالمی ماہرین کے مطابق مودی کا خطہ میں دھونس جمانے کیلئے عالمی اثرو رسوخ کا مضحکہ خیز بیانیہ سنگین بحران کے دوران دم توڑ چکا ہے ، مودی کی دوغلی پالیسیاں، بلند و بانگ دعوئوں اور دکھاوے پر مبنی ناقص سفارتکاری کی عالمی بازگشت بھارت کی رسوائی کا سبب بن چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں