عمران خان کی عید پر بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرادی گئی

عمران خان کی عید پر بیٹوں  سے ٹیلیفون پر بات کرادی گئی

راولپنڈی(این این آئی)اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کی عید کے دن بیٹوں سے بات کروا دی گئی۔

 جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیٹوں سے 25 سے 30 منٹ تک گفتگو کی، اس دوران قاسم اور سلیمان نے والد سے صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف نے بیٹوں سے بات کروانے پر خوشی کا اظہار کیا،دریں اثنا سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازِ عید ادا نہ کرسکے ،ٹی وی نے جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بانی نے عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں