پشاور سمیت پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.4 شدت کا زلزلہ
پشاور (این این آئی) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکڑ سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے صوبہ بدخشاں کا پہاڑی سلسلہ ہندوکش تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 95 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔