پاک سعودیہ موقف ایک

 پاک سعودیہ موقف ایک

لاہور (اے پی پی) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی و تحفظ ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے ،جو بھی ممکن ہوا ہم اپنے ملک کی سلامتی کیلئے کریں گے۔

ختم نبوت سینٹر صحافی کالونی میں استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم امہ کے حالات کسی سے مخفی نہیں ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب اسلام کی سربلندی اور استحکام پاکستان کے لیے محنت اور جد و جہد کریں ۔ کچھ بھگوڑوں سے را کی طرف سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرایا گیا جبکہ موجودہ تناظر میں سعودی عرب اور پاکستان کا موقف ایک ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکہ کو اسرائیل گھسیٹ کر اس جنگ میں لایا،اب گریٹر اسرائیل کا خواب پاکستان کی وجہ سے ناکام ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں