ایران جنگ :مشرقی وسطیٰ میں فضائی آپریشن بدستور متاثر

ایران جنگ :مشرقی وسطیٰ میں فضائی آپریشن بدستور متاثر

العین ، فجیرہ ایئرپورٹس جزوی بحال، کویت، بحرین، ایران، عراق ،شام کے بند پاکستان سے پروازیں منسوخ ،پی آئی اے کا لندن کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

 لاہور (نیوز رپورٹر )ایران اسرائیل و امریکہ جنگ کے نتیجے میں مشرقی وسطیٰ میں فضائی آپریشن بدستور شدید متاثر ہے اور پروازوں کا نظام درہم برہم ہے ۔ العین اور فجیرہ کے ایئرپورٹس پر جزوی طور پر فضائی آپریشن بحال کیا گیا ہے ، جبکہ کویت، بحرین، ایران، عراق اور شام کے ایئرپورٹس مکمل طور پر بند ہیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق عید کے تین دنوں میں پاکستان بھر سے 150 سے زائد پروازیں منسوخ ہو ئیں ،عید الفطر کے پہلے روز 73 پروازیں ،دوسرے روز 40 اورتیسرے روز 41 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مشرق وسطیٰ کے حالات مستحکم ہونگے فضائی آپریشن میں بہتری آئے گی۔ ایئرپورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی کی صورتحال موجود نہیں اور اندرون و بیرون ملک فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے ۔ علاوہ ازیں پی آئی اے نے اعلان کیا کہ 30 مارچ 2026 سے لاہور سے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے براہ راست پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔ ادھر الجزیرہ ایئرنے کویت سے سعودی عرب کے شہر القیصومہ کے راستے لاہور کیلئے نئی پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ، نئے روٹ پر ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی۔ترجمان کے مطابق پروازوں کا باقاعدہ آغاز 29 مارچ سے کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں