عمران خان اوربشریٰ بی بی کی 35 منٹ تک ملاقات
اہلخانہ اور وکلا کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کی پھر اجازت نہ ملی بشری ٰ بی بی سے ملنے کوئی نہ آیا،گرمیوں کے کپڑے ،فروٹس بھیج دئیے
راولپنڈی(خبرنگار)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری ٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی، کانفرنس روم میں ملاقات 35 منٹ تک جاری رہی ۔ گزشتہ روز وکلاء اور اہلخانہ کو ایک بار پھر عمران خان کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہ ملی جبکہ بشریٰ بی بی کو ملنے کوئی نہ آیا ، تاہم گھر سے ان کیلئے بھیجا گیا سامان جیل حکام نے وصول کر لیا ، سامان میں فروٹ، انناس، پپیتا ، گرمیوں کے کپڑے شامل تھے ۔سامان فوکل پرسن رائے سلمان کھرل لیکر اڈیالہ جیل پہنچے تھے ۔