پاساکھی 13 کنویں سے ہوریزونٹل تیل کی پیداوار شروع

پاساکھی 13 کنویں سے ہوریزونٹل تیل کی پیداوار شروع

حیدرآباد میں واقع کنویں سے یومیہ 460 بیرل تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی

اسلام آباد (نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے پاساکھی -13 ڈیویلپمنٹ کنویں سے تیل کی کامیاب پیداوار کا آغاز کر دیا ۔ یہ پاکستان کا پہلا کامیاب ہوریزونٹل تیل کا کنواں ہے جو کلاسک ریزروائر (لوئر گورو - اے سینڈ) میں واقع ہے ۔ کنویں سے صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں یومیہ 460 بیرل تیل حاصل ہو رہا ہے ۔ کھدائی 2966 میٹر گہرائی تک کی گئی جس میں 546 میٹر ہوریزونٹل سیکشن شامل ہے ۔ جدید جیو سٹیئرنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے صرف تین میٹر کے محدود ڈرلنگ زون میں درست سمت برقرار رکھتے ہوئے ریزروائر کے بہترین حصے تک رسائی حاصل کی گئی۔کنویں کو مکمل کرنے اور جانچنے کے لیے شارٹ اسٹرنگ الیکٹرک سبمرسیبل پمپ (ESP) استعمال کیا گیا جو خاص طور پر ہوریزونٹل کنوؤں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ مشکل ریزروائر حالات کے باوجود، ہوریزونٹل ڈرلنگ نے ریزروائر کے ساتھ زیادہ رابطہ قائم کیا جس کے نتیجے میں اسی نوعیت کے قریبی کنوؤں کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ پیداوار حاصل ہوئی۔پاساکھی-13، پاساکھی اور پاساکھی نارتھ ڈیویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کا حصہ ہے جہاں او جی ڈی سی کا ورکنگ انٹرسٹ 100 فیصد ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں